سوال:
قیامت قائم نہیں ہوگی یہاںتکہ عرب کے کچھ قبائل مشرکین کے ساتھ مل کر بت پرستی نہ کرلیں، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: جی ہاں ! یہ حدیث سنن أبی داؤد میں ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لَا تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی تَلْحَقَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِی بِالْمُشْرِکِینَ وَحَتَّی تَعْبُدَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِی الْأَوْثَانَ۔
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک میری امت کے (کچھ) قبائل مشرکوں سے نہ مل جائیں گے، اور جب تک میری امت کے (کچھ) قبائل بتوں کی عبادت نہ کریں گے۔
(سنن أبي داود: 4252 وسندہ صحیح)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی