سوال:
کیا کسی مسلمان کے لیے "مہرماہ حسان" نام رکھنا درست ہے اور اس کا کیا معنی ہے؟
جواب: فارسی زبان میں "مہر" (Meher)کے معنی سورج اور "ماہ" (Maah)کا معنی چاند کے ہیں، جبکہ "حسان" (Hassaan) کا معنیٰ ہے: "بہت اچھا" ، یہ مشہور ثنا خواں صحابی شاعر رسول ﷺ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا مبارک نام ہے اور یہ نام رکھنا بہت بہتر ہے، البتہ اس کے شروع میں "مہر ماہ" کا اضافہ کرنا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی