سوال:
مفتی صاحب! کیا تیمم کے اندر بھی وضو کی طرح سنتیں ہوتی ہیں؟ اگر ہوتی ہیں تو ان کو بیان فرمادیں۔
جواب: تیمم کے اندر آٹھ چیزیں مسنون ہیں:
1) بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر تیمم شروع کرنا۔
2) مٹی پر ہاتھ کا ہتھیلی والا طرف مارنا۔
3) مٹی پر ہاتھ رکھنے بعد انگلیوں کو کھول کر کشادہ کرنا۔
5٫4) دونوں ہاتھ مٹی پر رکھنے کے بعد پہلے آگے کھینچنا اور پھر پیچھے کھینچنا۔
6) مٹی پر ہاتھ مارنے کے بعد مسح سے پہلے ہاتھوں کو جھاڑنا۔
7) ترتیب کے مطابق پہلے چہرے کا، اس کے بعد دائیں ہاتھ کا اور آخر میں بائیں ہاتھ کا مسح کرنا۔
8) پے در پے یعنی چہرے کے مسح کے فوراً بعد ہاتھ کا مسح کرنا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (ص:36، دارالکتب العلمیة، بیروت)
"و سننه ثمانية الضرب بباطن كفيه، و إقبالهما، و إدبارهما، و نفضهما، و تفريج أصابعه، و تسمية، و ترتيب و ولاء"۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی