عنوان: مرد کا غسل کرنے کا طریقہ (21288-No)

سوال: مفتی صاحب! مرد کا غسل کرنے کا سنت (مسنون) طریقہ بتادیں۔

جواب: غسل کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے، پھر پاکی حاصل کرنے کی نیت کرے، اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک دھوئے، پھر اگر جسم پر کسی جگہ نجاست لگی ہوئی ہو تو اس نجاست کو دھوئے، اس کے بعد استنجا کرے، مسنون طریقے سے وضو کرے، اگر کسی اونچی جگہ پر بیٹھ کر غسل کررہا ہو تو وضو کرتے وقت پاؤں بھی دھولے اور اگر ایسی جگہ پر غسل کررہا ہو جہاں پانی جمع ہوتا ہو تو غسل سے فارغ ہونے کے بعد پاؤں دھوئے۔ پورے بدن پر تین بار اس طرح پانی ڈالے کہ سارا بدن تر ہوجائے۔
جسم پر پانی ڈالنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ پہلے تین مرتبہ سر پر پانی ڈالے، پھر تین مرتبہ دائیں کندھے پر اتنا پانی ڈالے کہ سر سے پاؤں تک پانی پہنچ جائے اور پھر تین مرتبہ بائیں کندھے پر اس طرح پانی ڈالے کہ سارے بدن پر پانی بہہ جائے، نیز سنت طریقہ یہ ہے کہ ہر عضو پر پہلی مرتبہ پانی بہاتے ہوئے جسم کے اس حصہ کو ہاتھوں سے ملے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (فصل في سنن الغسل، 104/1، 105، ط: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)

" يسن في الاغتسال اثنا عشر" الأول " الابتداء بالتسمية " لعموم الحديث "كل أمر ذي بال" " و" الابتداء ب "النية" ليكون فعله تقربا يثاب عليه كالوضوء والابتداء بالتسمية يصاحب النية لتعلق التسمية باللسان والنية بالقلب "و" يكونان مع "غسل اليدين إلى الرسغين" ابتداء كفعله صلى الله عليه وسلم "و" يسن "غسل نجاسة لو كانت" على بدنه "بانفرادها" في الابتداء ليطمئن بزوالها قبل أن تشيع على جسده "و" كذا "غسل فرجه" وإن لم يكن به نجاسة كما فعله النبي صلى الله عليه وسلم ليطمئن بوصول الماء إلى الجزء الذي ينضم من فرجه حال القيام وينفرج حال الجلوس "ثم يتوضأ كوضوئه للصلاة فيثلث الغسل ويمسح الرأس" في ظاهر الرواية وقيل لا يمسحها لأنه يصب عليها الماء والأول أصح لأنه صلى الله عليه وسلم توضأ قبل الاغتسال وضوءه للصلاة وهو اسم للغسل والمسح " ولكنه يؤخر غسل الرجلين إن كان يقف" حال الاغتسال "في محل يجتمع فيه الماء " لاحتياجه لغسلهما ثانيا من الغسالة " ثم يفيض الماء على بدنه ثلاثا" يستوعب الجسد بكل واحدة منها وهو سنة للحديث "ولو انغمس" المغتسل "في الماء الجاري أو" انغمس في "ما" هو "في حكمه" أي الجاري كالعشر في العشر "ومكث" منغمسا قدر الوضوء والغسل أو في المطر كذلك ولو للوضوء فقط "فقد أكمل السنة" لحصول المبالغة بذلك كالتثليث " ويبتدئ في" حال "صب الماء برأسه " كما فعله النبي صلى الله عليه وسلم " ويغسل بعدها" أي الرأس "منكبه الأيمن ثم الأيسر" لاستحباب التيامن وهو قول شمس الأئمة الحلواني "و" يسن أن "يدلك" كل أعضاء "جسده" في المرة الأولى ليعم الماء بدنه في المرتين الأخيرتين وليس الدلك بواجب في الغسل إلا في رواية عن أبي يوسف لخصوص صيغة "اطهروا" فيه بخلاف الوضوء لأنه بلفظ اغسلوا والله الموفق.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 256 Sep 18, 2024
mard ka ghusal karne ka tarika

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.