سوال:
مفتی صاحب! میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد مہیر رکھا ہے، اس نام کا معنی ہے اور کیا یہ نام رکھ سکتی ہوں یا تبدیل کردوں؟
جواب: واضح رہے کہ لفظ "مہیر" (میم کے زبر، ھا کے زیر اور یا کے سکون کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنی ہے: کسی کام میں بہت مہارت رکھنے والا، لہذا مہیر (Maheer) نام رکھنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مختار الصحاح: (300/1، ط: المكتبة العصرية)
(المهر) الصداق، وقد (مهر) المرأة من باب قطع و (أمهرها) أيضا، و (المهارة) بالفتح الحذق في الشيء وقد مهرت الشيء (أمهره) بالفتح (مهارة) بالفتح أيضا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی