عنوان: سائر علی (Sair Ali) نام رکھنے کا حکم (21311-No)

سوال: میں اولاد کے نام کے حوالے سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں، کیا ہم اپنے بیٹے کا نام سائر علی رکھ سکتے ہیں یعنی کیا سائر کے ساتھ علی لگانا ٹھیک ہے؟

جواب: واضح رہے کہ لفظ "سائر" (سین کے زبر اور ہمزہ کے زیر کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے: چلنے والا یا حرکت کرنے والا۔
معنی کے اعتبار سے لڑکے کا نام سائر علی (Saair Ali) رکھنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

معجم متن اللغة: (246/3، ط: دار مكتبة الحياة، بيروت)
سار، سيرا وسرورة وتسيارا ومسيرا ومسيرة: امتد به السير في السير في جهة توجه إلىها.
و من بلد إلى بلد: ذهب. و الطريق و فيه، والطريق مسور فيه، غ ق، والاسم السيرة. و سيرة وسيرا ومسارا ومسيرا الدابة: جعلها تسير: ركبها، وهو سائرها و السيرة: جعلها شائعة بين الناس، وكذلك المثل.

القاموس الوحید: (ص: 674، ط: ادارہ اسلامیات)
سَارَ، سیراً: چلنا، چالو ہونا، حرکت کرنا، آگے بڑھنا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 92 Sep 24, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.