سوال:
سمیکہ اور سکینہ نام کا مطلب بتادیں، نیز یہ بھی بتادیں کہ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟
جواب: سُکَینَہ (سین پیش، کاف زبر، یاء ساکن، نون زبر اور ہاء کے سکون کے ساتھ) یہ بھی ایک صحابیہؓ کا نام ہے، اس کے معنی "پھرتیلی اور شوخ وخوش مزاج لڑکی" کے آتے ہیں، لہذا بچی کے لیے سُکَینَہ (Sukainah) نام رکھنا نہ صرف جائز بلکہ باعث خیر وبرکت ہے۔
اسی طرح سَکِینَہ (سین زبر، کاف زیر، یاء ساکن، نون زبر اور ہاء کے سکون کے ساتھ) سکون، اطمینان، سنجیدگی و وقار کے معنی میں آتا ہے، لہذا سکینہ (Sakeenah) نام رکھنا بھی جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
أسد الغابة: (143/6، ط: دار الفكر)
عن أم الحكم سكينة بنت أبي وقاص أنها قالت: إن النبي صلى الله عليه وسلم ذكر الجهاد فقيل: يا رسول الله، ما جهادنا؟ قال:جهاد كن الحج. أوردها أبو عروبة في الصحابيات.أخرجها أبو نعيم وأبو موسى."
القاموس الوحید: (ص: 786، ط: ادارہ اسلامیات لاہور)
السكينة: اطمینان، سکون، سنجیدگی اور وقار۔
و فيه أيضاً: (ص: 786، ط: اداره اسلامیات لاہور)
السکینة: پھر تیلی اورشوخ و خوش مزاج لڑکی۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی