سوال:
السلام علیکم! سنّت کی چار رکعت میں پہلی رکعت میں ارادہ سورہ کافرون کا تھا جبکہ سورہ فلق پڑھ لی، ختم کرنے پر یاد آیا کہ فلق پڑھ لی اور پھر دوسری رکعت میں بھی فلق اور تیسری اور چوتھی رکعت سورہ الناس پڑھ لی۔ رہنمائی فرمائیں کہ بھولے سے ایک سورت کی جگہ دوسری سورت پڑھی تو نماز ادا ہوگئی یا نہیں اور اگر ہوگئی تو اس کے بعد دو رکعتوں میں ایک سورت پڑھنے کا جو عمل کیا، یہ ٹھیک کیا یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ چار رکعت سنت والی نماز کی ایک رکعت میں کسی سورت کے پڑھنے کا ارادہ کرنے کے بعد بھولے سے اس کی جگہ دوسری سورت پڑھنے اور اسی طرح کسی رکعت میں پہلے پڑھی گئی سورت کے تکرار کرنے سے نماز ہوگئی ہے، البتہ آئندہ کے لیے ہر رکعت میں الگ الگ سورت پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (546/1، ط: دار الفكر)
لابأس أن يقرأ سورة ويعيدها في الثانية، وأن يقرأ في الأولى من محل وفي الثانية من آخر ولو من سورة إن كان بينهما آيتان فأكثر. ويكره الفصل بسورة قصيرة وأن يقرأ منكوسا.
فتاویٰ رحیمیہ: (83/5، ط: دار الاشاعت)
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی