عنوان: تیمم کی شرائط (21358-No)

سوال: مفتی صاحب! تیمم کی شرائط بیان فرمادیں۔

جواب: تیمم کی شرائط:
(1) نیت کا ہونا۔
(2) ان اعذار میں سے کوئی عذر پایا جائے جس کی وجہ سے تیمم کرنا جائز ہوجاتا ہے، جیسے: پانی کا ایک میل یا زیادہ دور ہونا یا بیماری کا عذر ہونا وغیرہ۔
(3) تیمم کسی ایسی پاک چیز سے کیا جائے جو زمین کی ہی جنس میں سے ہو۔ جیسے: مٹی، ریت، پتھر، گچ، چونا، سُرمہ وغیرہ اور جو چیز مٹی کی قسم میں سے نہ ہو اس پر تیمم کرنا درست نہیں ہے۔ جیسے: سونا، چاندی، گیہوں، لکڑی، کپڑا اور اناج وغیرہ۔
(4) مکمل چہرے اور دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت اس طرح مسح کرنا کہ کوئی جگہ مسح سے نہ رہ جائے۔
(5) مسح میں اپنا پورا ہاتھ یا ہاتھ کا اکثر حصہ استعمال کرنا۔
(6) اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصوں کا زمین پر دو مرتبہ مارنا، خواہ دونوں ضربیں ایک ہی جگہ کیوں نہ ہوں۔
(7) مسح کے دوران جلد پر کوئی ایسی چیز لگی ہوئی نہ ہو جس کی وجہ سے جلد پر مسح نہ ہوتا ہو۔ جیسے موم، چربی، ناخن پالش یا رنگ پینٹ وغیرہ۔
(8) اسی طرح کوئی ایسی چیز نہ پائی جائے جو تیمم کے صحیح ہونے میں مانع (رکاوٹ) ہو۔ جیسے عورت کو حیض یا نفاس آنا یا حدث لاحق ہوجانا۔
(مستفاد از تفہیم الفقہ، ص: 52 تا 55، ط: مکتبة النور)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (230/1، ط: دار الفکر)
وركنه شيئان: الضربتان، والاستيعاب. وشرطه ستة: النية، والمسح، وكونه بثلاث أصابع فأكثر، والصعيد، وكونه مطهرا، وفقد الماء.

رد المحتار: (232/1، ط: دار الفکر)
فالحاصل أن ركن التيمم شيئان: الضرب أو ما يقوم مقامه، ومسح العضوين. وشرطه تسعة: وهي الستة التي في بيت الشارح، وكون المسح بأكثر اليد، وزوال ما ينافيه، وطلب الماء لو ظن قربه. وسننه ثلاثة عشر: الثمانية التي نظمها، والخمسة التي ذكرناها آنفا، وقد نظمت جميع ذلك فقلت:
ومسح وضرب ركنه العذر شرطه ... وقصد وإسلام صعيد مطهر
وتطلاب ماء ظن تعميم مسحه ... بأكثر كف فقدها الحيض يذكر
وسن خصوص الضرب نفض تيامن ... وكيفية المسح التي فيه تؤثر
وسم ورتب وال بطن وظهرن ... وخلل وفرج فيه أقبل وتدبر.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 82 Oct 07, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.