عنوان: جنازہ کی نماز میں سلام پھیرنے کا طریقہ(2156-No)

سوال: مفتی صاحب ! مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ نماز جنازہ میں جب سلام پھیرتے ہیں تو ہاتھ پہلے کھولنے چاہئیں یا بعد میں؟ بعض لوگ ایک سلام پھیرتے ہیں تو ایک ہاتھ کھولتے ہیں، دوسرا پھیرتے ہیں تو دوسرا کھولتے ہیں اور بعض سلام پھیرنے سے پہلے ہی کھول دیتے ہیں، آیا ان میں کون سا طریقہ صحیح ہے؟ برائے مہربانی صحیح مسئلہ بتادیں۔

جواب: جنازہ کی نماز میں سلام کے وقت ہاتھ چھوڑنے کے تین طریقے ہیں اور تینوں میں سے جس پر عمل کیا جائے تو نماز جنازہ ہو جائے گی، ذیل میں انہیں بالترتیب لکھا جاتا ہے:
۱- چوتھی تکبیر کہہ کر سلام سے پہلے ہاتھ چھوڑ دیے جائیں۔
۲- چوتھی تکبیر کے کہہ کر دائیں سلام کے ساتھ دایاں ہاتھ چھوڑا جائے اور بائیں سلام کے ساتھ بایاں ہاتھ چھوڑا جائے۔
۳- چوتھی تکبیر کے بعد دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد دونوں ہاتھ چھوڑے جائیں۔
اکثر علماء کرام کی رائے اس تیسرے طریقے پر عمل کرنے کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

خلاصۃ الفتاوی: (کتاب الصلاۃ، الفصل الخامس و العشرون في الجنائز)
"ولایعقد بعد التکبیر الرابع، لأنہ لا یبقي ذکر مسنون حتی یعقد، فالصحیح أنہ یحل الیدین ثم یسلم تسلیمتین".

السعایة: (باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في ارسال الیدین…بعد التکبیر الأخیر من تکبیرات صلاۃ الجنازة)
" ومن ہنا یخرج الجواب عما سئلت في سنۃ ست وثمانین أیضًا من أنہ ہل یضع مصلي الجنازۃ بعد التکبیر الأخیر من تکبیر أنہ ثم یسلم أم یرسل ثم یسلم؟ وہو أنہ لیس بعد التکبیر الأخیر ذکر مسنون، فیسن فیہ الإرسال".

الدر المختار: (کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، 487/1)

البحر الرائق: (کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، 308/1)

خلاصة الفتاوی:
"ولایعقد بعد التکبیر الرابع؛ لأنه لایبقی ذکر مسنون حتی یعقد، فالصحیح أنه یحل الیدین، ثم یسلم تسلیمتین، کذا في الذخیرة".

رد المحتار:
"وهو سنة قیام له قرار فیه ذکر مسنون فیضع حالة الثناء، وفي القنوت و تکبیرات الجنائز".

الھدایة:
"فیعتمد في حالة القنوت و صلاة الجنازة".

فتاوی دار العلوم دیوبند: (218/5)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2642 Sep 24, 2019
janaza ki namaz me / mein salam pherne / pherney ka tariqa / tareeqa, How to do salam in the funeral prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.