عنوان: جگ میں ہاتھ ڈال کر وضو کرنا اور وضو میں کسی سے مدد لینے کا حکم(2206-No)

سوال: کیا جگ میں ہاتھ ڈال کر اس میں سے پانی لے کر وضو کر سکتے ہیں، کیوںکہ اکثر لوگ منع کرتے ہیں کہ وضو کے برتن میں ہاتھ ڈال کر وضو نہیں کرنا چاہیے، اس لیے کہ اس پانی سے وضو نہیں ہوتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ وضو کے لیے پانی والے برتن میں ہاتھ ڈال کر چلو بھرنے سے پانی مستعمل نہیں ہوتا، لہذا ایسے پانی سے وضو کرسکتے ہیں، البتہ اگر جگ میں وضو کرنے سے مراد یہ ہو کہ جگ کے اندر ہی پانی میں ہاتھ ڈال کر ہاتھ دھویا جائے، اور اس کا پانی جگ ہی میں گرے، تو اس سے جگ کا پانی مستعمل ہوجائے گا اور مستعمل پانی راجح قول کے مطابق طاہر (پاک) تو ہے، لیکن مُطَہِّر(پاک کرنے والا) نہیں ہے،یعنی پھر یہ پانی دوسرے اعضاء کے دھونے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الطھارۃ، باب المیاہ، 352، ط: دار عالم الکتب)
وہو(ای الماء المستعمل) طاہر... ولیس بطہور لحدث

رد المحتار: (مطلب فی مباحث الا ستعانۃ فی الوضوء بالغیر، 251/1، ط: دار عالم الکتب)
وحاصلہ ان الاستعانۃ فی الوضوء ان کانت بصب الماء اواستقائہ اواحضارہ فلاکراھۃ بھا اصلاً ولو بطلبہ وان کانت بالغسل والمسح فتکرہ بلاعذر۔

التاتارخانیۃ: (کتاب الطھارۃ، آداب الوضو)
ومن الا داب ان یقوم بالمرالوضوء بنفسہٖ لحدیث عمر رضی اللّٰہ عنہ قال انالا نستعین علٰی وضوئنا ومع ھٰذالواستعان بغیرہ جاذان لایکون الغاسل غیرہ بل یغسل بنفسہ وقدصح ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم استعان بالغیرۃ یفیض الماء ورسولُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یغسل۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1241 Oct 02, 2019
jug me / mein hath dal kar wazo karne / karney ka hokom / hokum, Ruling on performing Wudhu by putting hand in the jug

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.