عنوان: گھر میں قرآنی آیات کے فریم والے کمرے میں ازدواجی تعلق قائم کرنے کا حکم (22413-No)

سوال: مفتی صاحب! سنا ہے کہ میاں بیوی کے کمرے میں قرآنی آیات کا فریم نہیں لگانا چاہیے، وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ہے کہ ازدواجی تعلق کے سبب قرآنی آیات کی بے ادبی ہوتی ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟

جواب: کمرے میں قرآنی آیات کے فریم لگانا جائز ہے، البتہ ادب کا تقاضا یہ ہے کہ ازدواجی تعلق کے دوران ان پر کوئی کپڑا یا پردہ وغیرہ ڈال دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (423/6، ط: دار الفكر)
لا بأس بالجماع في بيت فيه مصحف للبلوى. (قوله لا بأس بالجماع في بيت فيه مصحف للبلوى) قيده في القنية بكونه مستورا وإن حمل ما فيها على الأولوية زال التنافي۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 40 Oct 23, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.