عنوان: ایک مجلس میں "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں'' تین مرتبہ کہنا (22437-No)

سوال: شوہر بیوی کو پہلے بھی مارتا تھا، گالیاں دیتا تھا، ماں باپ کے بارے میں بہت غلط باتیں کرتا تھا اور بولتا تھا کہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا، چھوڑ دوں گا۔ اس بار بھی چھوٹی سی بات پر لڑائی شروع ہوئی، ماں بہن کی گالیاں دی، بیوی نے بھی آگے سے جواب دیا، شوہر نے بولا چپ کر جاؤ ورنہ میں طلاق دے دوں گا، ایسا دو مرتبہ بولا لیکن بیوی چپ نہیں ہوئی تو خاوند نے بولا یہ لو میں تمہیں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ایک طلاق سمجھی جائے گی یا تین طلاقیں اور اگر ایک طلاق سمجھی جائے تو کیا بیوی رجوع تک شوہر کے گھر رہ سکتی ہے؟ شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں شوہر کے مذکورہ الفاظ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" تین مرتبہ کہنے کی وجہ سے تین طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوگئی ہے، اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ ہی دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے۔
ہاں! اگر عورت عدت گزار کر کسی اور مرد سے نکاح کرے اور اس سے ازدواجی تعلقات قائم کرے، پھر وہ اسے اپنی مرضی سے طلاق دیدے یا اس کا انتقال ہوجائے تو پھر وہ عورت عدت گزار کردوبارہ سابقہ شوہر سے نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہی مجلس میں دی گئی تین طلاقیں شریعت کی نظر میں تین ہی واقع ہوتی ہیں اور اس کے بعد بیوی اپنے شوہر پر حرام ہو جاتی ہے، یہی حکم قرآن کریم اور احادیث نبویہ سے ثابت ہے اور اسی پر جمہور صحابہ و تابعین رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع اور ائمہ اربعہ رحمہم اللہ تعالی کا بالاتفاق یہی مسلک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الآیه: 230)
فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوۡجًا غَیۡرَہٗ ؕ فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَاۤ اَنۡ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنۡ ظَنَّاۤ اَنۡ یُّقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ یُبَیِّنُہَا لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ.

صحیح البخاری: (2014/5، ط: دار ابن کثیر)
عن عائشة: أن رجلا طلق امرأته ثلاثا، فتزوجت فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: أتحل للأول؟ قال: (لا، حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول).

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 163 Oct 29, 2024
aik majlis mein "mein tumhe talaq deta ho" teen martaba kena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.