سوال:
مفتی صاحب! ہمارے میڈیکل اسٹور پر نشئی نشے والی میڈیسن اور انجیکشن خریدنے آتے ہیں، ایسے لوگوں کو یہ نشے والی میڈیسن بیچنا کیسا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ نشے والی میڈیسن اور انجکشن کا جائز استعمال موجود ہے، لہذا ان کی خرید و فروخت فی نفسہ جائز ہے، البتہ جس شخص کے بارے میں یہ پختہ یقین ہو کہ وہ اس کا ناجائز ہی استعمال کرے گا، ایسے شخص کو یہ میڈیسن اور انجیکشن بیچنا جائز نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
حاشية ابن عابدين: (4/ 268، ط: سعید)
(ويكره) تحريما (بيع السلاح من أهل الفتنة إن علم) لأنه إعانة على المعصية)۔۔۔قلت: وأفاد كلامهم أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيها نهر.۔۔وكذا لا يكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة؛ لأنه ليس عينها منكرا وإنما المنكر في استعمالها المحظور. اه.
فقه البيوع : (1/ 185,186، ط: معارف القرآن)
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی