عنوان: بچی کا نام کشف (Kashf) رکھنا (22576-No)

سوال: مفتی صاحب! بچی کے لیے کشف نام رکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: کشَف (کاف زبر، شین زبر اور فاء کے سکون کے ساتھ) سرکے اگلے حصہ کے بال گرجانے کے معنی میں آتا ہے، معنی کے اعتبار سے کشَف (Kashaf) نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔
اور کشْف (کاف کے زبر، شین کے جزم اور فاء کے سکون کے ساتھ) کھولنے اور ظاہر کرنے کے معنی میں آتا ہے، ان معانی کے اعتبار سے بچی کے لیے کشْف (Kashf) نام رکھنے کی گنجائش تو ہے، لیکن ایسے معانی والا نام ایک بچی اور عورت کے لیے مناسب نہیں لگتا، لہذا بہتر یہ ہے کہ ان ناموں کے بجائے ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام یا کوئی اور اچھے معنیٰ والا نام بچی کا رکھ ‏لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المعجم الوسيط: (789/2، ط: دار الفكر)
(كشف) لشيء وعنه كشفا رفع عنه ما يواريه ويغطيه ويقال كشف الأمر وعنه أظهره وكشف الله غمه أزاله وفي التنزيل العزيز {ربنا اكشف عنا العذاب إنا مؤمنون} والكواشف فلانا فضحته ويقال كشف عليه الطبيب بمعنى فحص حالته وكشف عن علته.

مصباح اللغات: (ص: 740، ط: المصباح)
الکشَف: سر کے اگلے حصہ کے بال گرجانا۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 42 Dec 20, 2024

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2025.