سوال:
مفتی صاحب! بچی کا نام شفق رکھنا کیسا ہے؟
جواب: شفق (شین زبر، فاء زبر اور قاف کے سکون کے ساتھ) "مہربانی، شفقت اور آسمان کے کنارہ پر سورج کے غروب ہونے کی جگہ میں دکھائی دینے والی سرخی" کے معنی میں آتا ہے، لہذا ان معانی کے اعتبار سے بچی کے لیے یہ نام رکھنے کی گنجائش تو ہے، لیکن ان معانی کے علاوہ "شفق" خوف اور خراب چیز کے معنیٰ میں بھی استعمال ہوتا ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے بچی کا نام ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھ لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المعجم الوسيط: (487/1، ط: دار الفكر)
(شفق) منه وعليه شفقا خاف وحذر فهو شفق وعليه رق له وعطف عليه فهو شفيق.
(أشفق) منه خافه وحذر منه وفي التنزيل العزيز {وهم من الساعة مشفقون} وعليه عطف وخاف عليه. (الشفق) الشفقة وحمرة تظهر في الأفق حيث تغرب الشمس وتستمر من الغروب إلى قبيل العشاء تقريبا والناحية والرديء من كل شيء.
(الشفقة) الرحمة والحنان والخوف من حلول مكروه.
القاموس الوحيد: (ص: 875، ط: ادارہ اسلامیات)
الشفق: شفقت، مہربانی، (2) شفق وہ سرخی جو افق میں غروب آفتاب کی جگہ ظاہر ہوتی ہے۔۔۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی