عنوان: عورت کا کمزوری کی وجہ سے ضبط ولادت کا حکم(2260-No)

سوال: الحمدللہ ! میرے چار بچے ہیں، بچوں کی ماں کی صحت بہت زیادہ کمزور ہوگئی ہے، حالت یہ ہے کہ پانچویں بچے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تقریبا بشمول آج دو ہفتے مسلسل ایسے گزرے ہیں، جس میں معالج نے صرف ڈرپ اور او آر ایس کے محلول پر گزارہ کروایا ہے، جسم میں پانی کی مقدار حد سے زیادہ کم ہے، معالج کا کہنا ہے کہ مریضہ کی حالت اس نہج پر ہے، اس ولادت کے ساتھ ہی ساتھ کسی بڑے ہسپتال سے مستقل ضبط ولادت کرالیں، اس بارے میں شریعت کی رہنمائی کا منتظر ہوں۔

جواب: بلا عذر مستقل فیملی پلاننگ کرنا اسلام میں منع ہے یا ایسی صورت اختیار کرنا، جس سے قوت تولید بالکلیہ ختم ھوجائے، مثلاً : رحم (بچہ دانی) نکال دینا یا حتمی نس بندی کرادینا وغیرہ حرام ہے، کیونکہ اس میں اللہ کی پیدا کی ہوئی جسمانی اعضاء میں تخلیقی حیثیت کو بالکلیہ ختم کرنا ہے، جو کہ حرام اور ممنوع ہے۔
یاد رکھیے ! صحت اور بیماری اللہ کی طرف سے ملتی ہے، اس کے حکم کی خلاف ورزی کرنے سے اس زندگی میں بظاہر کچھ راحت ملے گی، مگر آخرت کی تکلیف سخت ہوگی۔
ہاں ! کسی واقعی عذر، بیماری، شدید کمزوری، دوسرے بچے کو خطرہ یا ماں کی جان کو خطرہ ہو تو ایسی صورتوں میں بضرورت ایسی مانع حمل تدبیروں کو اپنانے کی گنجائش ہے، جو وقتی ہوں اور جب چاہیں انہیں ترک کرکے توالد اور تناسل کا سلسلہ جاری کیا جا سکتا ہو۔
چنانچہ مذکورہ عورت کے لیے بچہ دانی نکال دینا یا بالکلیہ بند کروادینا تو جائز نہیں ہے، البتہ اگر آئندہ ولادت کی وجہ سے اپنی جان اور صحت کو خطرہ ہو تو ایسی عارضی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کہ حمل ہی نہ ٹہرے، جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتاوی اللجنة الدائمة: (318/19، ط: دار المؤید، ریاض)
الأصل في تحديد النسل وتنظيمه عدم الجواز؛ لمخالفته لما جاء في الشريعة الإسلامية من النهي عن التبتل المراد به: الانقطاع عن النكاح والتشديد في ذلك، والأمر بتزوج الولود، فيكون تناول حبوب منع الحمل أو غيرها لمنع الحمل غير جائز، إلا في حالات ضرورية نادرة، كأن يحدث الحمل للمرأة أتعابا وأمراضا فوق ما يلحق الحوامل عادة من أمراض الحمل والولادة- فعند ذلك يجوز تناول ما يمنع الحمل تداويا، لا فرارا من النسل؛لقول الله -سبحانه-:{ فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ}وقوله:{لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًاإِلَّا وُسْعَهَا}۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1083 Oct 14, 2019
orat ka kamzori ki waja se / sey zabt e wiladat ka hukum / hukm, Ruling on confiscation of birth due to weakness of a woman

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.