سوال:
مفتی صاحب! ختنہ کے موقع پر دعوت کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ختنہ کا عمل مسنون ہے، مگر اس میں دعوت کا اہتمام کرنا ثابت نہیں، البتہ اگر اس موقع پر دعوت کو لازم یا سنت سمجھ کر نہ کیا جائے تو یہ جائز ہے اور بدعت نہیں ہے۔ تاہم لازم یا سنت سمجھ کر اس کا اہتمام کرنا اور نہ کرنے پر کسی کو ملامت کرنا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مسند أحمد: (رقم الحديث: 17908، ط: الرسالة)
حدثنا محمد بن سلمة الحراني، عن ابن إسحاق يعني محمدا، عن عبيد الله، أو عبد الله بن طلحة بن كريز، عن الحسن، قال: دعي عثمان بن أبي العاص إلى ختان، فأبى أن يجيب، فقيل له، فقال: "إنا كنا لا نأتي الختان على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا ندعى له".
فتاویٰ محمودیہ: (181/21)
فتاویٰ حقانیہ: (72/2)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی