سوال:
مفتی صاحب! بچی کا نام ہادیہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب: ہادیہ کے کئی معانی آتے ہیں، جن میں سے دو یہ ہیں: (1)راہنمائی کرنے والی (2) ہر آگے رہنے والی چیز، لہذا ان معنوں کے اعتبار سے لڑکی کا نام ہادیہ (Haadiyah) رکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس الوحید: (ص: 1377، ط: ادارہ اسلامیات)
الھادی: اللہ تعالی کے سماءِ حسنیٰ میں سے ایک نام، ہادی برحق (۲) راہبر راہنما، ج: ھداۃ
(۳) گردن (4) شیر (5) تیر کا پھلکا ج:ھواد۔
الھادیة: مونث الھادی (۲) ہر آگے رہنے والی چیز (۳) لاٹھی، چھڑی (۴) پانی میں ابھری ہوئی چٹان ج: ھواد۔ ھادیات الخیل وھوادیھا: آگے رہنے والے اونٹ۔ ھوادی اللیل:رات کے ابتدائی اوقات، اوائلِ شب، ھوادی الابل: اونٹوں کی سب سے پہلے ظاہر ہونے والی کھیپ، الھادیات: آگے چلنے والے جانور ۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی