سوال:
السلام علیکم! انشرح نام کے کیا معنی ہیں اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب: "اِنْشَرَحَ" (ہمزہ پر زیر، نون ساکن، شین، را اور حا پر زبر کے ساتھ) عربی زبان میں فعل ماضی کا صیغہ ہے، جس کے معنی ہیں "وہ کشادہ ہوگیا"، یہ نام معنیٰ کے اعتبار سے بے مقصد ہے، البتہ "انشراح" کا معنی ہے کشادہ ہونا، لہذا معنی کے لحاظ سے انشراح (Inshiraah) نام رکھا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مصباح اللغات: (ص: 426، ط: دار الاشاعت)
اِنْشَرَحَ: وہ کشادہ ہوگیا۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی