عنوان:
والد، والدہ، بیوی، ایک بیٹی، بہن اور بھائی میں ایک لاکھ تقسیمِ میراث(2284-No)
سوال:
السلام علیکم، مرحوم کی ایک بیٹی، وائف، ماں اور باپ تمام وراثت 100000 ہے تو کس کو کیا حصہ ملے گا؟ ایک بھائی اور ایک بہن بھی ہے۔
جواب: صورت مسئولہ میں مرحوم کی کل جائیداد چوبیس (24) حصوں میں تقسیم ہوگی، جس میں سے آپ کے والد کو پانچ( 5)، والدہ کو چار (4)، بیوی کو تین (3) اور بیٹی کو (بارہ ) حصے ملیں گے، جبکہ میت کے بہن اور بھائی کو کچھ نہیں ملے گا۔
اس تقسیم کی رو سے ایک لاکھ (100000) روپوں میں سے باپ کو بیس ہزار، آٹھ سو بتیس روپے، سرسٹھ پیسے (20،832،67)، والدہ کو سولہ ہزار، چھ سو چھیاسٹھ روپے، سرسٹھ پیسے (16،666،67)، بیوی کو بارہ ہزار پانچ سو روپے(12500)، جبکہ بیٹی کو پچاس ہزار (50000) روپے ملیں گے۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں تو والد کو %20.83 فیصد
والدہ کو %16.67 فیصد
بیوی کو %12.50 فیصد
بیٹی کو %50 فیصد ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11- 12)
فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ ۖ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ۚ وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَدٌ ۚ ۔۔۔۔۔۔فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ ۔۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
walid ,walida,bewi,aid bete,behen or bhai me / mein aik lakh taqseem / taqsim miras / miraas,
One lakh inheritance in father, mother, wife, one daughter, sister and brother