سوال:
بچی کا نام آئرہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب: "آئرہ" کا معنی نہیں مل سکا، البتہ "عائرہ" (Aairah) عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے متعدد معانی ملتے ہیں، جیسے: راز کا افشا ہو جانا، حیران و پریشان وغیرہ، لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، اس کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنھا کا نام رکھ لیا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی