عنوان: عثمان نام کا معنی(2315-No)

سوال: حضرت ! سوال یہ ہے کہ کیا عثمان نام کا مطلب نعوذباللہ چھوٹا سانپ ہے اور کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے؟

جواب: واضح رہے کہ عربی زبان ایک وسیع زبان ہے اور بسااوقات ایک ہی لفظ کے کئی معانی آتے ہیں، لہذا کسی بھی لفظ کا معنی کرتے وقت موقع و محل کی مناسبت سے معنی کیا جائے۔ بعض لوگوں نے عثمان کا معنى "اژدھا" مشہور کردیا، جبکہ یہ لفظ عثمان کا صحیح معنى نہیں ہے، ہاں! یہ ضرور ہے کہ اژدہا کو بھی عثمان کہا جاتا ہے،کیونکہ اس میں عثم کے معنوں میں سے ایک معنى پایا جاتا ہے ۔
ابن فارس مقاییس اللغۃمیں کہتے ہیں:
ترجمہ: عین , ثاء , میم : یہ صحیح اصل ہے جو کہ کسی بھی چیز میں سختی اور مضبوطی پر دلالت کرتی ہے ۔ (اہل عرب) کہتے ہیں "العیثوم" یعنی ہر چیز میں سے شدید موٹا یا سخت ۔ اور ہاتھی کو بھی عیثوم کہا جاتا ہے ..... خلیل (لغوی) کہتے ہیں اسی وجہ سے عثمان نام رکھا گیا ہے , کیونکہ یہ "جبر" سے مأخوذ ہے ۔
ابن منظور لسان العرب میں لکھتے ہیں : ترجمہ :عثم : العثم: کہتے ہیں زخم کے درست طور پر ٹھیک نہ ہونے کو , کہ اس میں کوئی نقص باقی رہ جائے۔ کہا جاتا ہے " عَثَمَ العظمُ يَعْثِمُ عَثْماً وعَثِمَ عَثَماً، فَهُوَ عَثِمٌ" جب وہ ہڈی درست طور سے نہ بھرے اور اس میں کمزوری رہ جائے ۔اور وہ سیدھی نہ ہو ۔..... اور عیثوم ہر چیز میں سے سخت یا موٹی چیز کو کہتے ہیں ۔...... اور جب سانپوں میں سے کسی کو عثمان کہا جائے تو وہ اژدہا ہوتا ہے ۔ اور عثمان اژدہا کے بچہ کو بھی کہتے ہیں ۔اور کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے سانپ کے بچہ کو بھی کہا جاتا ہے۔ اور اژدہا کی کنیت ابو عثمان ہے ۔ اور کہا جاتا ہے" خذ ہذا فاعتثم" یعنی اسے پکڑ اور اس سے مدد حاصل کر ۔اور ابن الفرج کہتے ہیں کہ میں نے قیس قبیلہ کے بہت سے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا " فُلَانٌ يَعْثِمُ ويَعْثِنُ"یعنی وہ کام میں اجتہاد یعنی سخت محنت و کوشش کرتا ہے , اور اپنے آپ کو اس میں تھکا دیتا ہے ۔اور عثمان اژدہا کے بچہ کو بھی کہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مقاییس اللغۃ : (ج:4، ص:229، ط: دارالفکر)
(عثم) العين والثاء والميم أصل صحيح يدل على غلظ ونتو في الشيء . قالوا: العيثوم: الضخم الشديد من كل شيء. وقالوا: وتسمى الفيلة العيثوم........قال الخليل: وبه سمي عثمان; لأنه مأخوذ من الجبر.

لسان العرب: (ج:12، ص:383، ط: دارصادر)
عثم: العَثْمُ: إِساءَةُ الجَبْر حَتَّى يَبْقَى فِيهِ أَوَدٌ كَهَيْئَةِ المَشَشِ. عَثَمَ العظمُ يَعْثِمُ عَثْماً وعَثِمَ عَثَماً، فَهُوَ عَثِمٌ: سَاءَ جَبْرُه وَبَقِيَ فِيهِ أَوَدٌ فَلَمْ يَسْتَوِ وعَثَمَ العظمُ المكسورُ إِذَا انجَبر عَلَى غَيْرِ اسْتِوَاءٍ.....العُثُم جَمْعُ عاثِمٍ وَهُمُ المُجَبِّرون عَثَمَه إِذَا جَبَرَه ..... والعَيْثومُ: الضَّخْمُ الشَّدِيدُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ. وَجَمَلٌ عَيْثُومٌ: ضَخم شَدِيدٌ..... والعَيْثامُ: الدُّلبُ، واحدتُه عَيثامةٌ، وَهِيَ شَجَرَةٌ بَيْضَاءُ تَطولُ جدَّاً .... العُثْمانُ الجانُّ فِي أَبواب الْحَيَّاتِ، والعُثمان فَرْخ الثُّعبان، وَقِيلَ: فَرْخ الْحَيَّةِ مَا كَانَتْ، وَكُنْيَةُ الثُّعبان أَبو عُثْمَانَ؛ .... وَيُقَالُ: خُذْ هَذَا فاعْتَثِمْ بِهِ أَي فاستَعِنْ بِهِ. وَقَالَ ابْنُ الفرَج: سمعتُ جَمَاعَةً مِنْ قَيْس يَقُولُونَ: فُلَانٌ يَعْثِمُ ويَعْثِنُ أَي يَجْتَهِدُ فِي الأَمر ويُعْمِل نفْسَه فِيهِ. وَيُقَالُ: العُثمان فَرْخ الحُبارى.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 8648 Oct 23, 2019
usman nam / naam ke / key mana, Meanings of the names Usman

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.