سوال:
ايك شادى شدہ عورت كے خاوند نے بيوى كى ماں سے كئى بار زنا كا ارتكاب كيا ہے، بيوى كو معلوم نہيں ہو رہا كہ وہ ماں كے ساتھ كيا كرے اور خاوند كے ساتھ كيا سلوك كرے، وہ اس معاملہ سے بہت پريشان ہے اسے كيا كرنا چاہيے ؟
جواب: واضح رہے کہ اگر واقعتا آپ کے شوہر نے آپ کی والدہ یعنی اپنی ساس کے ساتھ زنا کیا ہے تو آپ کا نکاح اپنے شوہر کے ساتھ ختم ہوگیا ہے اور آپ اپنے شوہر پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو گئی ہیں، آپ پر لازم ہے کہ فورا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب النکاح، فصل فی المحرمات)
وحرم أیضاً بالصہریۃ أصل مزنیتہ،
أراد بحرمۃ المصاہرۃ حرمات الأربع حرمۃ المرأۃ علی أصول الزاني وفروعہ نسباً ورضاعاً وحرمۃ أصولہا وفروعہا علی الزاني نسباً ورضاعاً۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی