resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: رمضان کے مہینے میں روزہ نہ رکھنے والے مزدوروں کے لیے دن کے وقت کھانا کھلانے کا انتظام کرنا (23730-No)

سوال: اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ہمارے مدرسے میں تعمیراتی کام جاری ہے اور رمضان کی امد ہے اور مزدور روزہ نہیں رکھے گے کیا اس صورت میں باورچی کے لیے مدرسے کے راشن میں سے ان مزدورں کے لیے کھانا پکا کر دینا شرعی لحاظ سے کیسا ہے

جواب: واضح رہے کہ عاقل بالغ صحت مند مزدوروں کو رمضان المبارک کے مہینے میں دن میں کھانا کھلانا یا چائے اور پانی پلانا گناہ میں تعاون کرنے کی وجہ سے حرام ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں رمضان کے مہینے میں روزہ نہ رکھنے والے مزدوروں کو کھانا کھلانے کا انتظام کرنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

القرآن الکریم: (المائدہ، الایة: 2)
وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۖ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)