سوال:
مفتی صاحب! میت کے کپڑے، بستر اور جو سامان انتقال ہوجانے کے بعد استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ چارپائی، کمبل اور چادر وغیرہ، کیا ان سب چیزوں کو پاک کرنا ضروری ہے؟ اسی طرح اگر بیڈ پر میت کو رکھا ہو تو صرف بیڈ شیٹ کو پاک کرنا ضروری ہے یا پورے بیڈ کو پاک کرنا ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ انتقال کے بعد میت کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء صرف اس وجہ سے کہ وہ میت کے زیر استعمال تھیں ناپاک نہیں ہوتیں، البتہ اگر ان پر نجاست لگ جائے تو اس صورت میں نجاست سے پاکی حاصل کرنا ضروری ہوگا، کیونکہ انتقال کے بعد میت کا جسم سست پڑنے کی وجہ سے نجاست خارج ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے، اس لیے احتیاطاً میت کے کپڑوں وغیرہ کو دھو کر استعمال کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
*الفتاوی الھندیة: (58/1، ط:مكتبة رشيدية)*
النجاسة إن كانت غليظةً وهي أكثر من قدر الدرهم فغسلها فريضة والصلاة بها باطلة وإن كانت مقدار درهم فغسلها واجب والصلاة معها جائزة وإن كانت أقل من الدرهم فغسلها سنة وإن كانت خفيفة فإنها لا تمنع جواز الصلاة حتى تفحش۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی