resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: شوہر، ایک بیٹی، تین بھتیجے، ایک بھتیجی، تین بھانجے اور دو بھانجیوں کے درمیان تقسیمِ میراث (23794-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک مرحومہ عورت کی وراثت میں تین مرلہ زمین ہے، مرحومہ کے ورثاء میں شوہر، ایک بیٹی، تین بھتیجے، ایک بھتیجی، تین بھانجے اور دو بھانجیاں ہیں، مرحومہ کے سگے بہن بھائی مرحومہ کی زندگی میں فوت ہو گئے تھے اور مرحومہ کے والدین، نانا نانی اور دادا دادی بھی اس کی زندگی میں فوت ہو گئے تھے۔ آپ سے التماس ہے کہ مرحومہ کی وراثت کی تقسیم ورثاء میں کس طرح ہوگی؟

جواب: مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل زمین کو بارہ (12) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے شوہر کو تین (3)، بیٹی کو چھ (6) اور تینوں بھتیجوں میں سے ہر ایک کو ایک (1) حصہ ملے گا، جبکہ بھتیجیوں، بھانجوں اور بھانجیوں کو مرحومہ کے ترکہ سے کچھ نہیں ملے گا۔
فیصد کے اعتبار سے شوہر کو %25 فیصد حصہ، بیٹی کو %50 فیصد حصہ اور تینوں بھتیجوں میں سے ہر ایک بھتیجے کو %8.33 فیصد حصہ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ ...الخ

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ... الخ

رد المحتار: (فصل في العصبات، 783/6، ط: سعید)
"أن ابن الأخ لايعصب أخته، كالعم لايعصب أخته، و ابن العم لايعصب أخته، و ابن المعتق لايعصب أخته، بل المال للذكر دون الأنثى؛ لأنها من ذوي الأرحام، قال في الرحبية: و ليس ابن الأخ بالمعصب ... من مثله أو فوقه في النسب."

الهندية: (451/6، ط: دار الفکر)
'' وباقي العصبات ينفرد بالميراث ذكورهم دون أخواتهم، وهم أربعة أيضاً: العم وابن العم وابن الأخ وابن المعتق، كذا في خزانة المفتين''

السراجی: (باب ذوي الأرحام، ص: 85، ط: البشری)
ذو الرحم: هو کل قریب، لیس بذي سهم، ولا عصبة، وکانت عامة الصحابة رضی اللہ عنهم یرون توریث ذوي الأرحام، وبه قال أصحابنا رحمهم اللہ ... والصنف الثالث: ینتمي إلی أبوي المیت، وهم أولاد الأخوات

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاءالاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster