سوال:
کیا مہدی میم کے زبر کے ساتھ، ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ہے؟
جواب: مَہْدِیّ (Mahdee) (میم کے زبر کےساتھ)اورمُھْدِیْ (میم کی پیش کےساتھ ) حضور ﷺ کے ناموں میں سے ہے۔ مولانا موسی خان روحانی رحمہ اللہ نے ان دونوں ناموں کو اپنی کتاب "البرکات المکیة فی الصلوات النبویة" (ص264، ط: ادارة التصنیف والادب، لاہور) میں ذکر کیا ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی