عنوان: موزوں پر مسح کا طریقہ(2429-No)

سوال: حضرت! چمڑے (Leather) کے موزوں پر مسح کرنے کا مسنون طریقہ بتا دیجئے۔

جواب: موزوں پر مسح کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی تین انگلیاں گیلی کرکے کھلی ہوئی حالت میں دائیں موزے کے ظاہری حصہ پر رکھیں اور بائیں ہاتھ کی تین انگلیاں اسی طرح بائیں موزے پر رکھیں، پھر پنجوں کی طرف سے شروع کرکے ٹخنوں کے اوپر سے پنڈلیوں تک خط کھینچیں، انگلیاں پوری رکھی جائیں، بلکہ اگر انگلیوں کے ساتھ ہتھیلی بھی شامل کرلی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الہندیة: (33/1، ط: دار الفکر)
و کیفیة المسح أن یضع أصابع یدہ الیمنی علی مقدم خفہ الأیمن و یضع أصابع یدہ الیسری علی مقدم خفہ الأیسر و یمدھما الی الساق فوق الکعبین و یفرج بین أصابعہ ھکذا فی فتاوی قاضی خان

الدر المختار: (267/1، ط: دار الفکر)
و السنة أن یخطّ خطوطاً بأصابع ید مفرّجة قلیلاً یبدأ مِن قبل أصابع رجلہ متوجّھا إلی أصل السّاق ومحلّہ علی ظاھر خفیہ من روٴوس أصابعہ.
وفی الرد: وإن وضع الکفین مع الأصابع کان أحسن.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 1927 Nov 07, 2019
mozo / mozo per masha ka masnon tariqa موزوں پر مسح کرنے کا مسنون طریقہ, The method of masah / wiping on socks

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.