سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! مسئلہ یہ ہے کہ رمضان میں تراویح کی نماز میں پورے قرآن مجید کا ختم کرنا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ تراویح میں دوالگ الگ سنتیں ہیں،
١۔ رمضان کے چاند سے عید کے چاند تک تراویح پڑھنا۔
٢۔ پورے قرآن مجید کا ایک دفعہ تراویح میں ختم کرنا۔
لہذا تراویح کی نماز میں قرآن مجید کا ایک دفعہ ختم کرنا سنت موکدہ ہے، لوگوں کی سستی کی وجہ سے اس کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (کتاب الصلاة، فصل فی التراویح، 117/1)
السنة فی التراویح انما ھو الختم مرة، فلا یترک لکسل القوم، کذا فی الکافی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی