سوال:
حضرت! اگر کوئی حافظ تراویح کی نماز میں پڑھتے پڑھتے بھول جائے اور رک کر کھڑے ہو کر سوچنے لگے تو اس صورت میں کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟یا سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟
جواب: واضح رہے کہ دوران نماز حافظ پڑھتے پڑھتے بھول جائے اور تین مرتبہ "سبحان اللہ" کہنے کی مقدار یا اس سے زیادہ دیر تک سوچتا رہے تو سجدہ سہو کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملي: (کتاب الصلاة، فصل فی سجود السہو، ص: 465)
(ثم الاصل فی حکم التفکر) انہ(ان منعہ عن اداء رکن) کقراءة آیة او ثلث او رکوع(او)عن اداء(واجب) کالقعود(یلزمہ السہو)۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی