سوال:
ریل گاڑی کی ٹینکی میں جو پانی ہوتا ہے، کیا وہ پاک ہوتا ہے؟ اگر پانی صرف فلش کے متصل نل میں آرہا ہو اور اس پانی سے وضو کرنے میں طبیعت پر گرانی ہو تو کیا تیمم کرنا جائز ہوگا؟
جواب: ریل گاڑی میں جو پانی ہوتا ہے وہ پاک ہوتا ہے، اس پانی کی موجودگی میں تیمم کرنا جائز نہیں ہے، لہذا پانی کے پاک ہونے کے باوجود اگر اس پانی سے وضو کرنے میں طبعیت پر گرانی ہو، تب بھی تیمم کرنا جائز نہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب المیاہ، 182/1)
(قولہ: فبتغیر اکثرھا) ای فالغلبة بتغیر اکثرھا وھو وصفان فلا یضر ظھور وصف واحد فی الماء من اوصاف الخل مثلا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی