عنوان: ناقابل استعمال مسواک کو پھینکنے کا حکم(2457-No)

سوال: بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ مسواک کو استعمال کے بعد پھینکنا نہیں چاہیے بلکہ اس کو دفنا دینا چاہیے، براہ کرم اس پر رہنمائی فرما دیں۔

جواب: اگرمسواک ناقابل استعمال ہوجائے اور اسے کہیں پھینک دیا جائے تو اگرچہ ایسا کرنا گناہ نہیں ہے، لیکن ادب کا تقاضا یہ ہے کہ اس کو کسی پاک جگہ پر رکھ دیا جائے یا ایسی جگہ مٹی وغیرہ میں دبا دیا جائے جو لوگوں کی عام گزر گاہ نہ ہو یا پھر کسی دریا، نہر یا جاری پانی میں ڈال دیا جائے، البتہ اس کو کچرے وغیرہ میں پھینکنا مناسب نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (115/1، ط: رشیدیہ)
فلا یضعہ بل ینصبہ والا فخطر الجنون.
(والا فخطر الجنون) فانہ یروی عن سعید بن جبیر قال من وضع سواکہ بالارض فجن ذلک فلا یلومن الا نفسہ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1161 Nov 08, 2019
naqabil e istemaal miswak ka hukum / hukm, Order of unusable miswak

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.