resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: قربانی کی گائے میں چار آدمیوں کا شریک ہونا (24876-No)

سوال: سوال یہ ہے کہ گائے کی قربانی میں ساتھ حصے ہوتے ہیں، اگر گھر کے تین لوگ حصہ ملا کر گائے لیں اور اس کے ایک حصہ میں قصائی کے پیسے شامل کرلیں تو کیا قربانی ہو جائے گی؟

جواب: اگر سائل کی مراد یہ ہے کہ ایک گائے میں گھر کے تین افراد شریک ہوجائیں، اور ایک حصہ قصائی کا شامل کرلیں، یعنی کسی قصائی سے پیسے لے کر اس میں شامل کردیں، اور اس طرح کل چار افراد شامل ہوں تو یہ صورت جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
اور اگر سائل کی مراد کچھ اور ہے تو سوال واضح انداز میں لکھ کر دوبارہ رجوع کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (5/ 304، ط: دار الفكر)
«يجب أن يعلم أن الشاة لا تجزئ إلا عن واحد، وإن كانت عظيمة، والبقر والبعير يجزي عن ‌سبعة إذا كانوا يريدون به وجه الله تعالى، والتقدير بالسبع يمنع الزيادة، ولا يمنع النقصان، كذا في الخلاصة»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa