resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: شوہر کے مرتد ہونے سے نکاح کا حکم (24938-No)

سوال: میں 30 سال سے شادی شدہ ہوں، لیکن میرے شوہر نے گزشتہ 20 سالوں سے اسلام اور اس کے تمام بنیادی عقائد کو ترک کر دیا تھا، اور اس نے یہ بات مجھ سے پوشیدہ رکھی اور اب وہ کھلے عام کہتا ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرا نکاح اب بھی صحیح ہے یا نہیں؟ براہ کرم میری مدد کریں کہ میں اسے اس حالت میں رہنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کروں، کیونکہ میں ایک باعمل مسلمان ہوں۔

جواب: جب شوہر نے اقرار کرلیا ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہے تو آپ کے ساتھ اس کا نکاح فسخ اور ختم ہوچکا ہے، آپ کے لیے فوری طور پر اس سے الگ ہونا ضروری ہے، علیحدگی کے بعد عدت گزار کے آپ کے لیے کسی اور مسلمان مرد سے نکاح کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (193/3، ط: دار الفکر)
«(‌وارتداد أحدهما) أي الزوجين (فسخ)»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce