resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: میت کے مصنوعی دانت نکالنے کا حکم (24951-No)

سوال: مفتی صاحب! میت کے مصنوعی دانت لگے ہوئے ہوں تو تدفین کے وقت نکال لینے چاہیں یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ میت کے مصنوعی دانت اگر عارضی ہوں اور آسانی سے نکالے جا سکتے ہوں تو تدفین سے پہلے انہیں نکال لینا چاہیے، اگر دانت مستقل طور پر جڑے (Fix) ہوں اور نکالنا ممکن نہ ہو یا نکالنے کی صورت میں میت کی بے حرمتی ہو تو اُنہیں نہ نکالا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشية إبن عابدين : (2/ 238،ط: سعيد)
ولو بلع مال غيره ومات هل يشق قولان، والأولى نعم، فتح
قوله: (والأولى نعم) لأنه وإن كان حرمة الآدمي أعلى من صيانة المال لكنه أزال إحترامه بتعديه كما في الفتح، ومفاده أنه لو سقط في جوفه بلا تعد لا يشق اتفاقاً.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza