سوال:
مفتی صاحب! ایک شخص کے ورثاء میں والد بھی ہیں اور بیٹے بھی ہیں، معلوم یہ کرنا تھا کہ بیٹوں کے ہوتے ہوئے والد کو بھی حصہ ملتا ہے یا والد کو کچھ نہیں ملتا؟
جواب: واضح رہے کہ میت کی مذکر اولاد کی موجودگی میں والد کو مرحوم بیٹے کی میراث میں سے چھٹا (1/6) حصہ ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکريم : (النساء: 11)
وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِنْ كَانَ لَهُ وَلَدٌ۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی