resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: کیا سابقہ بیوی کے دوسرے شوہر کے سامنے اپنی پریشانی ذکر کرنا حلالہ کی لعنت کے زمرے میں آتا ہے؟ (24956-No)

سوال:
میں نے 6 مہینے پہلے سخت جھگڑے میں بیوی کو تین لفظ طلاقیں دی تھیں، اس کے بعد وہ گھر سے نکل گئی، میں اُس کے بغیر بُہت پریشان ہو گیا حتیٰ کہ جیسے میں اپنا ذہنی توازن کھونے جا رہا تھا۔ میں نے اپنے آپ کو سنبھالا پھر میں نے صلح کے لیے اُن کے پاس رشتےدار بھیجے، بات حلالہ پے آئی پھر رشتے داروں اور میں نے ایک آدمی کو نکاح کے لیے بولا، جس پر سسرال والے راضی ہوگئے۔ میں نے محض اس کو حلالہ کے احکامات سمجھانے کے لیے مداخلت کی، جیسے کہ دخول وغیرہ اور میں نے اس کو نکاح کرنے کے لیے بھی بولا تھا، پر میں نے کوئی شرط نہیں بولی۔ یہ کہا کہ وہ اب میری بیوی نہیں رہی، تم اُس سے نکاح کرو، نکاح کے بعد طلاق دو یا نہ دو وہ آپ کی مرضی یا آپ کی بیوی کی مرضی ہوگی، میرا کوئی تعلق نہیں، باقی آپ کو سب پتہ ہے کہ میرے اُس سے چار بچے ہیں، اس کے بعد اُس نے نکاح کیا، ازدوجی تعلق میں صرف دخول کیا، اگلے دن اُس کی بیوی نے اُس سے طلاق مانگی اور اس نے دے دی، کیا اس میں میری مداخلت ہوئی؟ نیز حلالہ صحیح ہوگیا یا نہیں؟ اور کیا اس سے میرے لیے دوبارہ نکاح کرنا حلال ہوگیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ حلالہ کی شرط پر کسی مرد کا نکاح کرنا یا کروانا ناجائز ہے، ایسا کرنے والوں پر حدیث مبارکہ میں لعنت وارد ہوئی ہے۔
پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ نے صرف سابقہ شوہر کے سامنے اپنی پریشانی ذکر کی تھی، اس کو اشارۃً یا کنایۃً طلاق دینے کی ترغیب نہیں دی تھی، اس لئے آپ کا یہ فعل لعنت کے زمرے میں نہیں آتا، بہرحال دوسرے شوہر سے طلاق اور اس کی عدت گزرنے کے بعد آپ کے لیے سابقہ بیوی سے نکاح کرنا جائز ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

جامع ترمذی: (رقم الحدیث:1120 ط: دار الغرب الاسلامی)
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ۔

الدر المختار:( 3/ 414، ط: سعید)
(وكره) التزوج للثاني (تحريما) لحديث لعن المحلل والمحلل له (بشرط التحليل) كتزوجتك على أن أحللك(وإن حلت للأول) لصحة النكاح وبطلان الشرط فلا يجبر على الطلاق۔۔۔(أما إذا أضمر ذلك لا) يكره (وكان) الرجل (مأجورا) لقصد الإصلاح، وتأويل اللعن إذا شرط الأجر، ذكره البزازي۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce