سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی بچے کا عقیقہ اکیس دن کے اندر اندر نہ ہو سکے، تو کیا اکیس روز کے بعد اس کا عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ بچے کی ولادت کے ساتویں روز یا چودھویں روز یا اکیسویں روز میں عقیقہ کرنا مستحب ہے، اگر کسی وجہ سے اکیسویں روز بھی عقیقہ نہ کرسکے تو موت سے پہلے کسی بھی وقت ساتویں دن کا لحاظ رکھتے ہوئے عقیقہ کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتح الباری: (کتاب العقیقہ، 594/9)
فنقل الرافعی انہ یدخل وقتہا بالولادة۔۔۔۔۔ ثم قال: والاختیار ان لاتوخر عن البلوغ، فان اخرت عن البلوغ، سقطت عمن کان یرید ان یعق عنہ، لکن ان اراد ان یعق عن نفسہ فعل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی