سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! قربانی کا جانور کوئی لے کر آئے تو کیا اس جانور سے کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنا جائز ہے؟ مثلا بکری کا دودھ نکال لینا کیسا ہے؟
جواب: قربانی کی نیت سے جانور خریدنے کے بعد اس سے کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنا صحیح نہیں ہے، اگر کسی نے دودھ نکال لیا تو اس دودھ کو یا اس کی قیمت کو صدقہ کرنا واجب ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (300/5)
ولو اشتری شاة للاضحیة یکرہ ان یحلبھا او یجز صوفھا فینتفع بہ لانہ عینھا للقربة فلا یحل لہ الانتفاع بجزء من اجزائھا قبل اقامة القربة بھا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی