سوال:
السلام علیکم، حضرت کیا قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا ضروری ہے؟ اگر کوئی شخص خود ذبح کرنا نہ چاہے اور دوسرے سے ذبح کرالے، تو کیا حکم ہے؟
جواب: قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا بہتر ہے، اگر خود ذبح نہ کرنا چاہےتو کسی اور سے ذبح کرا سکتا ہے، لیکن مناسب یہ ہے کہ ذبح کے وقت جانور کے سامنے خود موجود ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (الباب الخامس، 300/5)
والافضل ان یذبح اضحیتہ بیدہ ان کان یحسن الذبح لان الاولی فی القربات ان یتولی بنفسہ وان کان لا یحسنہ فالافضل ان یستعین بغیرہ ولکن ینبغی ان یشھدھا بنفسہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی