سوال:
اگر کسی عورت نے لپ اسٹک (Lip stick) لگائی ہوئی ہو تو کیا لپ اسٹک لگے ہونے کی صورت میں وضو اور غسل ہو سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر لپ اسٹک ایسی ہو جس کی وجہ سے جلد تک پانی نہیں پہنچتا ہو تو اس کو اتارے بغیر غسل اور وضو صحیح نہیں ہوگا، اور اگر وہ جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ نہ بنے تو اس پر وضو اور غسل صحیح ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (152/1، ط: دار الفکر)
(ويجب) أي يفرض (غسل) كل ما يمكن من البدن بلا حرج مرة كأذن و (سرة وشارب وحاجب و) أثناء (لحية) وشعر رأس ولو متبلدا لما في - {فاطهروا} [المائدة: 6]- من المبالغة
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی