سوال:
اگر کسی شخص پرغسل فرض ہو اور وہ کسی نہر یا دریا میں غوطہ لگالے تو کیا اس سے اس کا فرض غسل ادا ہوجائے گا؟
جواب: واضح رہے کہ غسل میں پورے بدن پر پانی بہانے کے علاوہ کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھی فرض ہے، پس اگر نہر یا دریا میں نہانے کے دوران پورے بدن کے ساتھ ساتھ منہ اور ناک کے اندر بھی اچھی طرح پانی چلا گیا تو فرض غسل ادا ہو جائے گا اور ناپاکی دور ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الجوھرة النیرة: (کتاب الطہارة، 12/1)
ولو انغمس الجنب فی البحر او الغدیر العظیم او الماء الجاری انغماسة واحدة ووصل الماء الی جمیع بدنہ وتمضمض واستنشق اجزاہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی