عنوان: باتھ روم میں دعائے مسنونہ پڑھنا(2562-No)

سوال: السلام علیکم، آج کل اٹیچڈ باتھ کا رواج ہے، جسمیں غسل خانہ اور لیٹرین ایک ساتھ ہوتے ہیں، کیا ان غسل خانوں میں کپڑے بدلنے اور شیشہ دیکھنے کی دعائیں وغیرہ پڑھنا کیسا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ ذکر اللہ کی تعظیم کا تقاضا یہ ہے کہ ان کو پاک اور صاف جگہوں میں کیا جائے، گندگی اور ناپاک جگہوں میں نہ کیا جائے، چونکہ صرف لیٹرین محل نجاست ہے، اس لیے اس میں ذکر اور مسنون دعائیں پڑھنے سے احتراز کرنا چاہیے، البتہ اگر لیٹرین اور غسل خانہ ایک ساتھ ہوں، لیکن دونوں جگہوں کی سطح میں فرق ہو، ایک کی اونچی اور دوسرے کی نیچی ہو، اور لیٹرین میں بظاھر کوئی نجاست موجود نہ ہو، تو غسل خانہ میں کپڑے بدلنے اور آئینہ دیکھنے کی دعا پڑھنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (کتاب الکراھیة، الباب الرابع، 316/5)
قراءة القران فی الحمام علی وجھین: ان رفع صوتہ یکرہ، وان لم یرفع لا یکرہ وھو المختار، واما التسبیح والتھلیل لا باس بذلک وان رفع صوتہ، کذا فی الفتاوی الکبری۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1391 Nov 18, 2019
bath room me / mein dua e masnona parhna, Praying masnoon dua in the bathroom

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.