سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! جانور کو ذبح کرتے وقت قرآن کی اس آیت کا پڑھنا ضروری ہے؟ انی وجہت وجہی للذی فطر السماوات والارض حنیفا وما انا من المشرکین، ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین (سورة الانعام)
جواب: قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت "مذکورہ دعا" پڑھنا ضروری نہیں،پڑھ لے تو بہتر ہے، لہذا اگر اس دعا کے بغیر "بسم اللہ اللہ اکبر" کہہ کر ذبح کیا، تو قربانی صحیح ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المحیط البرھانی: (451/8)
و المستحب ان یقول بسم اللہ اللہ اکبر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی