سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص قربانی کے ایام میں ناواقفیت یا غفلت کی وجہ سے قربانی نہ کرسکے، تو وہ قربانی کے لیے اب کیا کرسکتا ہے؟ کیا قربانی کا جانور لے کر اس کو ذبح کرے یا اس کی قیمت کو صدقہ کردے؟
جواب: اگر قربانی کے دن گزر جائیں اور کسی عذر کی وجہ سے قربانی نہ کر سکے، تو قربانی کی قیمت فقراء اور مساکین پر صدقہ کرنا واجب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الاضحیة، 320/6)
وإن لم يشتر مثلها حتى مضت أيامها تصدق بقيمتها۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی