عنوان: جس شہر میں رہائش کے لئے مکان ہو وہاں پہنچتے ہی مسافر مقیم بن جاتا ہے(2589-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا ایک مستقل گھر صوبہ سرحد میں ہے، اور ایک گھر کرائے کا میں نے کراچی میں لیا ہوا ہے، کام کے سلسلے میں مجھے وہاں رہنا پڑتا ہے، اب اگر کراچی میں مجھے پندرہ دن سے کم رہنے کا ارادہ ہو، تو میں نماز قصر کروں یا پوری نماز پڑھوں؟

جواب: کراچی آپ کا وطن اقامت ہے، جب تک آپ کا کراچی میں رہنے کا ارادہ ہے، اور وہاں رہنے کے لیے کرائے کا مکان لے رکھا ہے، اس وقت تک آپ کراچی آتے ہی مقیم ہو جائیں گے، اور آپ کے لیے پندرہ دن یہاں رہنے کی نیت کرنا ضروری نہیں ہوگا، اس صورت میں آپ یہاں پوری نماز پڑھیں گے، اور جب آپ کراچی کی سکونت ختم کر کے یہاں سے اپنا سامان منتقل کر لیں گے، اور کرائے کا مکان بھی چھوڑ دیں گے اس وقت کراچی آپ کا وطن اقامت نہیں رہے گا، پھر اگر کبھی کراچی آنا ہوگا تو اگر پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت ہوگی، تو آپ یہاں مقیم ہوں گے، اور اگر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت ہوگی تو مسافر ہوں گے، خلاصہ یہ ہے کہ جب تک آپ کا کرایہ کا مکان ہے، اور جب تک یہاں آپ کا سامان رکھا ہے، اور آپ کی نیت یہ ہے کہ آپ کو واپس آکر یہاں رہنا ہے، اس وقت تک یہ آپ کا وطن اقامت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (باب صلاة المسافر، 142/2)
(الْوَطَنُ الْأَصْلِيُّ) هُوَ مَوْطِنُ وِلَادَتِهِ أَوْ تَأَهُّلِهِ أَوْ تُوَطِّنْهُ (يَبْطُلُ بِمِثْلِهِ) إذَا لَمْ يَبْقَ لَهُ بِالْأَوَّلِ أَهْلٌ، فَلَوْ بَقِيَ لَمْ يَبْطُلْ بَلْ يُتِمُّ فِيهِمَا أَيْ بِمُجَرَّدِ الدُّخُولِ وَإِنْ لَمْ يَنْوِ إقَامَةً ط.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1056 Nov 21, 2019
jis sheher me / mein rehaish ke / key liye makan ho, wahan pohnchte hi musafir muqeem ban jata he / hey?, Arriving in the city where the house is located, the traveler becomes a resident / muqeem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.