سوال:
مفتی صاحب! میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے، کیا میں اپنے والد کی وراثت میں سے اپنے حصے کا مطالبہ کر سکتا ہوں؟
جواب: واضح رہے کہ بیٹے کا اپنے والد کی میراث میں شریعت نے حصہ رکھا ہے، اس لیے بیٹا اپنے باپ کی میراث میں سے اپنا حصہ مانگنے کا حق رکھتا ہے۔
پس پوچھی گئی صورت میں آپ کو اپنے والد کی میراث میں سے حصہ مانگنے کا پورا حق حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (النساء، الآیة: 7)
لِلرِّجَالِ نَصِیۡبٌ مِّمَّا تَرَکَ الۡوَالِدٰنِ وَ الۡاَقۡرَبُوۡنَ...الخ
الھندیة: (کتاب الفرائض، 455/1، ط: رشیدیة)
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی