resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: "درودِ مقدس" کے نام سے مشہور درود پڑھنا (25976-No)

سوال: مفتی صاحب! درودِ مقدّس پڑھنا کیسا ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔

جواب: "درود مقدس" کے نام سے دستیاب متن کا مطالعہ کرنے پر یہ بات واضح ہوئی ہے کہ اس متن میں بہت سے الفاظ ایسے ہیں جن کے معنی عربی لغت میں تلاش کرنے کے باجود نہیں مل سکے، جبکہ کچھ الفاظ ایسے ہیں جن کے لفظی معنی تو ہیں، لیکن اس کا مطلب اور مفہوم درود شریف پڑھنے کےلئے مناسب نہیں ہے۔ دوسری جانب یہ دورد کسی مستند کتاب میں مذکور نہیں ہے اور نہ ہی اس کو مرتب کرنے والے کے حوالے سے کوئی معلومات دستیاب ہیں، اب یا تو یہ متن بنانے والے نے ہی اپنی کم عملی اور جہالت کی وجہ سے غلط بنایا ہے، یا یہ ابتدائی طور پر درست تھا، پھر بعد کے لوگوں سے غلطی واقع ہوئی ہے اور یوں یہ درود غلط متن کے ساتھ مشہور ہوگیا ہے، بہر صورت "درودِ مقدس" کے نام سے مشہور متن اس قابل نہیں ہے کہ اسے پڑھا جائے، اس لیے آپ کو چاہئے کہ اس کے بجائے کوئی ایسا درود شریف پڑھنے کا اہتمام کریں جو مستند کتابوں میں موجود ہو یا کسی متبع شرع عالمِ دین نے مرتب کیا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (سورۃ النساء، رقم الآیة: 43)
يَآ اَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَاَنْتُمْ سُكَارٰى حَتّٰى تَعْلَمُوْا مَا تَقُوْلُوْنَ۔۔۔۔۔الایة

فتح الملهم: (332/3، ط: دار إحياء التراث العربي)
(قوله صلى علي واحدة) إلخ : مقتضى اللفظ أنه بأي لفظ كانت الصلاة وإن كان الراجح ما تقدم من الصفة، لأنه يعلمها لأصحابه بعد سؤالهم عنها، ولا يختار النفسه إلا الأشرف الأفضل۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications