سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر معتکف قضائے حاجت کیلئے بیت الخلاء جائے اور بیت الخلاء پہنچنے پر معلوم ہو کہ وہ خالی نہیں ہے تو کیا بیت الخلاء کے باہر اس کے خالی ہونے کا انتظار کرے یا فورا واپس مسجد میں چلا جائے؟ براہ کرم اس کا جواب عنایت فرمادیں۔
جواب: صورت مسئولہ میں بیت الخلاء کے باہر انتظار کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (باب الاعتکاف، 301/2)
(قولہ ولا یخرج منہ الا لحاجة شرعیة کالجمعة او طبیعیة کالبول والغائط) ای لا یخرج المعتکف اعتکافا واجبا من مسجدہ الا لضرورة مطلقة لحدیث عائشة کان علیہ السلام لا یخرج من معتکفہ الا لحاجة الانسان ولانہ معلوم وقوعھا ولابد من الخروج فی بعضھا فیصیر الخروج لھا مستثنی ولا یمکث بعد فراغہ من الطہور لان ما ثبت بالضرورة یتقدر بقدرہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی